ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گی

04:53 PM, 8 Oct, 2022

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو  پاکستان پہنچیں گیں، ملالہ یوسفزئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔


سکیورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی پاکستان آمد پر  محکمہ داخلہ سندھ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ملالہ یوسفزئی کی سیکورٹی کا ٹاسک پولیس کے خصوصی یونٹ کے سپرد کیا گیا ہے  ۔

ملالہ یوسفزئی کو سندھ  کے علاقے  دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا۔ملالہ یوسفزئی ممکنہ طور پر ملالہ فنڈ سے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کریں گی۔ 

مزیدخبریں