اسلام آباد:پولیس لائن ہیڈ کواٹر میں اہلکار کی پیٹی بھائی پر فائرنگ

اسلام آباد:پولیس لائن ہیڈ کواٹر میں اہلکار کی پیٹی بھائی پر فائرنگ

اسلام آباد:پولیس لائن ہیڈ کواٹر میں فائرنگ کا واقع پیش آیا ،،پیٹی بھائی نے پیٹی بھائی پر فائر کھول دیا۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا،،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سے وقوعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔

  تفصیلا ت  کے مطابق اسلام آباد  کے   پولیس لائن ہیڈ کواٹر میں ایک پولیس اہلکار  نے  دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  امیرنواز نامی اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔واقع کے ذمہ دار کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق  دونوں  اہلکاروں میں لین دین کا تنازعہ تھا ۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو  کو پمزمنتقل کردیا گیا ہے۔