اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد بڑھانےکی قرارداد منظور کرلی ۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہاموسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ترقی پذیر ممالک سب سے کم ذمہ دار ہیں، ایسا ہی معاملہ پاکستان کا ہے، آب و ہوا کی تبدیلی سے اس وقت ہرملک متاثر ہے.
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کاکہنا تھا کہ 160 ممبر ممالک کی حمایت ظاہر کرتا ہے کہ ان کی ہمدردی اورسپورٹ پاکستان کےساتھ ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل 5 گنا بڑھ گئی ہے.
اقوام متحدہ کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ گلوبل وارمنگ پر بین الاقوامی مذاکرات میں بار بار بات ہوئی اور امیر ممالک نے 2020 کے شروع میں10بلین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا گیا جوابھی تک پورا نہیں کیا گیا.