راناثناءاللہ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

03:37 PM, 8 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ، وارنٹ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں ۔

راناثناءاللہ کے خلاف اراضی کیس سے متعلق ایف آئی آر راولپنڈی میں درج تھی ۔ راناثناءاللہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے نوٹس پر پیش نہیں ہوئے تھے ۔ عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

دوسری جانب ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ راناثنا اللہ کے وارنٹ اس لیے جاری کیے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔ عمران خان کے پہلے لانگ مارچ کا حشر سب نے دیکھ لیا ہے ۔

مزیدخبریں