اسلام آباد: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول، ایبٹ آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ، پاس آؤٹ کورسز میں فلسطین ، مالدیپ ، قطر ، سری لنکا ، نیپال اور عراق کے کیڈٹس بھی شامل ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے ، آرمی چیف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور ممتاز کیڈٹس کو اعزازات تقسیم کیے ۔
پاس آؤٹ ہونے والوں میں 146ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹس شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ 34 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس ، 65ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے ۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 20ویں لیڈی کیڈٹ کورس ، 5ویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد داؤد خان کو اعزازی تلوار سے نوازا گیا ، بٹالین سینئر انڈر آفیسر شعیب اکمل کو پریذیڈنٹ گولڈ میڈل عطا کیا گیا جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل کمپنی سینئر انڈر آفیسر جگت پوڈل کو ملا جن کا تعلق نیپال سے ہے ۔