عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

10:19 AM, 8 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، امریکی خام تیل 4.19 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو گیا ۔

جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 92.64 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ برینٹ 3.50 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 97.92 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ، اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے فیصلے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں ہر روز اضافہ دکھائی دے رہا ہے ۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے اوپیک پلس نے پیداوار میں دس لاکھ بیرل یومیہ کمی کا فیصلہ کرتے پیداوار بڑھانے کے امریکی دباؤ کو مسترد کر دیا تھا ، اس حوالے سے تنظیم کا کہنا تھا کہ کم قیمت کا تیل ان کے وارے میں نہیں ہے ۔

مزیدخبریں