سابق اسپنر ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ تعینات

05:58 PM, 8 Oct, 2021

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ تعینات کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صہیب مقصود انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اعظم خان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کو شامل کیا گیا ہے جب کہ حیدر علی کو بھی ان کی بہترین بیٹنگ فارم کا صلہ ملا ہے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔  خوشدل شاہ ، محمد حسنین اور اعظم خان  آؤٹ ہوگئے ہیں۔محمد حفیظ کی شمولیت بھی غیر یقینی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق  خوشدل شاہ  کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی جگہ شاہ نواز دھانی اور اعظم خان کی جگہ سرفراز احمد ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ 

پاکستانی سکواڈ

پی سی بی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی ٹیم  میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان ، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز ،محمد رضوان،  محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں.

ٹریولنگ ریزرو

 خوشدل شاہ (خیبرپختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ) اور عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)

اسپورٹ اسٹاف

 منصور رانا (ٹیم منیجر) ، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ہیڈ کوچ) ، میتھیو ہیڈن (بیٹنگ کنسلٹنٹ) ، ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) ، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) ، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) محمد عمران (سیکورٹی منیجر) ، ابراہیم بادیس (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) ، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی ( ٹیم مساجر)۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ 

مزیدخبریں