مودی سرکار مسلم اقلیت کے بنیادی مذہبی اور سماجی حقوق کا احترام کرے: او آئی سی

02:39 PM, 8 Oct, 2021

ریاض: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے آسام میں سرکاری اراضی سے سیکڑوں مسلم خاندانوں کو بے دخل کرنے پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے مسلمانوں کو اُن کے جائز حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ۔

ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں او آئی سی نے معاملے کی ذرائع ابلاغ پر کوریج کو شرمناک قرار دیا اور بھارت کی حکومت سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی اپیل کی ۔ اسلامی ملکوں کی تنظیم نے اپنے بیان میں بھارت کی حکومت سے اپیل کی کہ وہ مسلمان اقلیت کو سکیورٹی فراہم کرے اور ان کے تمام بنیادی مذہبی اور سماجی حقوق کا احترام کرے ۔

ادھر ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی کاروائیاں جاری ہیں ، ضلع اننت ناگ میں مودی کی بے لگام فوج نے نہتے نوجوان کو شہید کر دیا ۔

بھارتی فورسز نے پرویز احمد نامی شخص کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ۔

مزیدخبریں