بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے وکلا ء کا عدالت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

02:14 PM, 8 Oct, 2021

ممبئی : بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کے وکلاء نے آریان خان کی ضمانت کے لئے اعلیٰ عدالت سے رجوع کرلیا ۔ آریان خان کی ضمانت کے لئے درخواست جمع کرادی گئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے وکلا کا کہنا ہے کہ آریان خان کی ضمانت کے لئے اعلیٰ عدالت میں درخواست جمع کرادی گئی ہے ۔شاہ رخ خان کے وکیل ستیش منیشندے  نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ جس ملزم سے  کم مقدار میں منشیات برآمد ہو اس کی ضمانت منظور کرسکتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آریان خان سے تو ایک گرام منشیات بھی برآمد نہیں ہوئی اس لئے اس کی ضمانت دینے میں کوئی قانونی مسئلہ درپیش نہیں ہے

عدالتی کارروائی کے دوران وکلا کا کہنا تھا کہ آریان خان نے این سی بی کی تحقیقات میں مکمل تعاون کیا ہے وہاں پر اوربھی بہت سے لوگ موجود تھے لیکن آریان خان کوبالی وڈ سٹار کا بیٹا ہونے کے ناطے ہائی لائٹ کیا گیا ہے ۔

ستیش منیشندے کا کہنا تھا کہ میں ںے عدالت کی خدمت میں سینکڑوں ایسے فیصلے جمع کرادیئے ہیں جن میں انتہائی کم مقدار میں منشیات رکھنے والوں کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔تو ان فیصلوں کی روشنی میں آریان خان کی ضمانت قبول کرنے میں عدالت کو کوئی عذر نہیں ہونا چاہئے کیونکہ آریان خان سے تو ایک گرام بھی منشیات برآمد نہیں ہوئیں ۔

مزیدخبریں