ملک بھر میں کورونا سے مزید26 اموات، 912 نئے کیسز رپورٹ

01:08 PM, 8 Oct, 2021

لاہور: پاکستان میں موذی مرض کورونا وائرس کے باعث مزید 26 افرادانتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی  تعداد 28 ہزار 58  تک پہنچ گئی۔ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار 233 ہوگئی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 912 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 35 ہزار 40، سندھ میں 4 لاکھ 62 ہزار 155، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 358، بلوچستان میں 33 ہزار 40، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 341، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 983 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں اب تک ایک کروڑ 97 لاکھ 82 ہزار 491 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 619 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 84 ہزار 527 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 761 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 پنجاب میں 12 ہزار 757، سندھ میں 7 ہزار 474، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 623، اسلام آباد میں 930، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 739 مریض جان  کی بازی ہار گئے۔

مزیدخبریں