سینٹ الیکشن سے قبل دھماکہ ،84" ارکان پارلیمنٹ کے استعفے"

06:55 PM, 8 Oct, 2020

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما  خواجہ آصف نے کہا  ہے کہ قوم  دو سال سے نا اہل حکومت کی قیمت ادا کر رہی ہے، 70 سال سے قوم نے اتنا نقصان نہیں اٹھایا ہے جتنا عمران خان کے دو سال میں نقصان ہوا ہے، ملک کا سب کچھ لوٹ لیا گیا ہے۔

پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ معیشت، لوگوں کا سکون برباد ہو گیا، وقت آ گیا ہے اور نواز شریف نے بھی جمہوریت کی  جنگ کا اعلان کیا ہے، یہ جمہوریت کی جنگ ہے، ہم نے ہر دور میں جمہوریت کیلئے جنگ لڑی ہے،جب پی ڈی ایم کی تحریک عروج پر پہنچے گی  تو 84 کے 84 ارکان پارلیمنٹ استعفے دیں گے۔

 دیکھیں گے کون سینیٹ کے الیکشن کرواتا ہے، پنجاب سے بھی  مسلم لیگ (ن)  کے ارکان پارلیمنٹ استعفیٰ دیں گے،عوام کی خواہشات کے آگے دھاندلی کا بند باندھا  گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ساری دنیا میں تنہاہے اس کا کوئی دوست نہیں ہے۔

مزیدخبریں