پاکستان کی ہر بیماری کا علاج "ووٹ کو عزت دو"میں چھپا ہے :مریم نواز 

05:43 PM, 8 Oct, 2020

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بات کریں تو پھر غداری کے مقدمات بنتے ہیں ،نواز شریف کیسا غدار ہے جس نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کیے،ووٹ کی عزت اور حرمت پامال ہوئی ہے ،اب یہ سب لوگ جان لیں پاکستان کی ہر بیماری کا علاج "ووٹ کو عزت دو"میں چھپا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم فیصلہ کن جدو جہد میں داخل ہو چکے ہیں ،پاکستان میں ووٹ کی عزت اور حرمت کو پامال کیا گیا ہے ،اس کے گواہ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز ہیں ،اب تمام لوگ جان لیں پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں ہے،نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو ہے ،جس کیلئے ہم سب مل کر جدو جہد کرینگے ،ووٹ کو عزت نہ ملے تو نا اہل مسلط کیے جاتے ہیں ،لیگی حلقوں میں الیکشن سے 3 ماہ پہلے ہی دھاندلی شروع ہو گئی تھی ،ہم دھاندلی کیخلاف کھڑے ہیں ،آپ سب لوگوں نے وفا کی تاریخ رقم کر دی ہے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی بات کریں تو پھر غداری کے مقدمات بنتے ہیں،مشرف جیسے لوگ آئین و قانون کو مکے دکھا تا ملک سے چلا گیا ،نواز شریف کیسا غدار ہے جس نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کیے ،کیسا غدار ہے جس نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا،یہ کیسا غدار ہے جس نے پاکستان کو روشنیاں عطا کیں ۔

انہوں نے کہا پاکستان میں اس وقت مہنگائی لاقانونیت موجود ہے ،ہم دھاندلی کیخلاف کھڑے ہیں ،آپ سب لوگوں نے وفا کی تاریخ رقم کر دی ہے ،مریم نوا زنے کہا قربانی دینے کا وقت آیا تو مجھے سب سے آگے دیکھیں گے ۔

مریم نوا ز نے کہا کہ کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر یقین ہو چکا تحریک کامیاب ہو چکی ہے ،کارکن وعدہ کریں جمہوریت ،آئین و قانون کا سر نہیں جھکنے دینگے پاکستان کے عوام نے ن لیگ سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں ۔

مزیدخبریں