ڈھاکا: بدنام زمانہ بھارت کی خفیہ ایجنسی نے چین سے لداخ کی شکست کا بدلہ بدلہ لینے کے لئے بنگلا دیش میں کام کرنے والے ایک چینی انجینئر کے قتل کا الزام بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ پر عائد کیا گیا ہے۔
چینی ٹیکنیشن لاؤ فن کو ضلع فیروز پور میں آٹھویں بنگلادیش چائنا فرینڈشپ برج کی تعمیراتی سائٹ کے قریب تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔
فیروزپور کے روڈ اینڈ ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مسعود محمود سمن نے چینی باشندے کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 58 سالہ لاؤ فن تعمیراتی پراجیکٹ کے چیف ٹیکنیشن تھے۔
قتل ہونے والے چیف ٹیکنیشن کے مترجم نے بتایا کہ لاؤ فن کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ شام کے وقت مزدوروں کو ان کی دیہاڑی دینے کے لئے جا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ لاؤ فن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ فیروز پور ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔
بنگلا دیشی فوج کے میجر ریٹائرڈ دلاور حسین نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ چینی باشندے کو بھارتی خفیہ ایجنسی را نے قتل کرایا۔
Its reported that Indian RAW assassinated Chinese Chief Technician in Bangladesh to oust China from Bangladesh. pic.twitter.com/w94heSrUZZ
— Major Delwar Hossain (Retd) ???????? (@MajorDelwar_Rtd) October 7, 2020
دوسری جانب بنگلا دیش کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔