کورونا کے خلاف جنگ 2021 کے اختتام تک امیر ممالک جیتیں گے، بل گیٹس

01:47 PM, 8 Oct, 2020

نیویارک :بین الاقوامی شہرت یافتہ ارب پتی بل گیٹس نے کہا ہے کہ اگر کورونا ویکسین کی بروقت تیاری، اس کی کامیابی اور وسیع پیمانے پر استعمال کی صورت میں صرف امیر ممالک میں سنہ 2021 کے اختتام تک کورونا کی وبا کو شکست دی جاسکے گی۔


میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا سے سب سے پہلے امیر ممالک، اس کے بعد ترقی پذیر اور آخر میں غیر ترقی یافتہ ممالک نجات حاصل کریں گے۔


ان کا کہنا تھا کہ کورونا کو شکست دینے کا انحصار اس کی ویکسین کی تیاری، اس کی کامیابی اور وسیع پیمانے پر تقسیم پر منحصر ہے۔


ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک میں کورونا کی ویکسین کی تیاری کے دعوے کیے جا رہے ہیں مگر ان کی کامیابی کا فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ 


زندگی معمول پر آنے میں ابھی وقت لگے اور اور سب سے پہلے معمول پر زندگی صرف امیر ممالک میں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیاری کے بعد اس کی امریکہ میں تقسیم اور دوسرے ممالک کو فراہمی میں اختلافات بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔

مزیدخبریں