گزشتہ روز صوبہ پنجاب میں 916 ٹریفک حادثات، 14، افراد جاں بحق، 993 زخمی ہوئے

08:50 AM, 8 Oct, 2020

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ روز صوبے بھر میں 916 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 993 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

410 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 379 ڈرائیوز، کم عمر ڈرائیور 45 مسافر 456 اور 172 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 203 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 206 متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 77 حادثات میں 84 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 58 حادثات میں 65 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل 1007 متاثرین میں 827 مرد اور 180 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 171 افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم اور 571 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 265 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 763 موٹر سائیکلز، 130 آٹو رکشے، 119 موٹر کاریں، 37 وین، 13 مسافر بسیں، 31 ٹرک اور 112 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزیدخبریں