امریکا کے نائب صدارتی امیدوار مائیک پنس اور کمالا ہیرئس میں پہلا مباحثہ

امریکا کے نائب صدارتی امیدوار مائیک پنس اور کمالا ہیرئس میں پہلا مباحثہ

واشنگٹن: نائب صدارتی امیدوار کمالا ہیرئس کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے بدترین صدارتی ناکامی دیکھی۔ جبکہ دوسری جانب مائیک پنس نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے پہلے دن ہی سے امریکیوں کی صحت کو اولین ترجیح دی۔

امریکا کے نائب صدارتی امیدوار مائیک پنس اور کمالا ہیرئس کے درمیان پہلا مباحثہ ہوا ہے جس میں دونوں شخصیات نے اپنے نظریات عوام تک پہنچانے کی کوشش کی۔ کمالا ہیرئس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پتا تھا کورونا کس قدر مہلک ہے، مگر عوام سے چھپایا گیا۔ ان کے پاس آج بھی کورونا سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ جوبائیڈن صدر بنے تو مفت کورونا ویکسین دی جائے گی۔ ٹرمپ نے بروقت اقدامات نہیں اٹھائے جس سے 2 لاکھ سے زائد جانیں گئیں۔ 

دوسری جانب مائیک پنس نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے دن ہی سے امریکیوں کی صحت کو اولین ترجیح دی۔ امریکی صدر نے چین سے پروازوں کو بند کیا لیکن جوبائیڈن نے اس کی مخالفت کی تھی۔ ڈاکٹر فاؤچی نے کہا تھا کہ 2 ملین سے زائد جانیں جا سکتی ہیں۔ عوام کو ٹرمپ پر اعتماد ہے، وہ کورونا کے معاملے پر ذمہ دارانہ اقدامات کریں گے۔