شعیب ملک ٹی 20 میں 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمینوں میں شامل

03:57 PM, 8 Oct, 2019

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ کیربیئن پریمیئر لیگ میں انجام دیا۔

شعیب ملک نے بارباڈوس ٹرائیڈینٹس کیخلاف میچ میں گیانا ایمازون واریئر کی نمائندگی کی اور 19 بالز پر 32 رنز بنانے کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا۔ شعیب ملک نے اب تک 356 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 9014 رنز بنالیے ہیں۔

مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ 13051 رنز کا اعزاز فی الحال ویسٹ انڈین کرس گیل کے پاس ہے، سی پی ایل میں شعیب ملک کی قیادت میں ٹیم گیانا ایمازون واریئر ابھی تک ناقابل شکست ہے۔

مزیدخبریں