عرب ممالک میں آب و ہوا کی تبدیلی سے نجی زندگی متاثر

03:13 PM, 8 Oct, 2019


قاہرہ: گزشتہ کئی برسوں سے دنیا کے مختلف ممالک میں موسمی تغیر اور آب و ہوا میں تبدیلی آئی ہے۔ کئی ممالک ایسے ہیں جہاں سال کے بیشتر دنوں میں گرمی رہتی تھی اب وہاں موسم نہ صرف خوشگوار ہوا ہے بلکہ وہاں سردی بھی ہونے لگی ہے۔

سروے میں شریک سعودی عرب سے 35فیصد، مصر سے 42فیصد اورمتحدہ عرب امارات سے 52فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ موسمی تغیر اور آب و ہوا کی تبدیلی سے انکی سرگرمیاں کافی حد تک متاثر ہوئی ہیں۔

بعض دنوں میں درجہ حرارت منفی صفر سے بھی نیچے تک پہنچ جاتا ہے۔ایسے عالم میں سونے جاگنے اور کاروبار زندگی کے معمولات بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

شدید سردی کے دنوں میں سکول کے علاوہ دفتری اوقات میں بھی تبدیلی آجاتی ہے۔یوگو مینا کی طرف سے کئے جانے والے سروے میں مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سے سعودی عرب، امارات، بحرین، کویت، عمان، قطر اور مصر کو شامل کیا گیا۔

مزیدخبریں