سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ ڈانس کرنے پر مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا

01:03 PM, 8 Oct, 2019

کراچی:سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ ڈانس کرنے پر مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مہوش حیات اور اداکار و میزبان احسن خان سٹیج پرفارمنس کی ریہرسل کی ویڈیو سامنے آنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے ایک ایوارڈ تقریب میں پرفارم کرنے سے قبل ریہرسل کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی جس میں ڈانس کے دوران ان کے کچھ بولڈ اسٹیپ دیکھے گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ احسن خان کے ساتھ ڈانس ریہرسل کر رہی ہیں جس سے متعلق انہوں نے لکھا کہ وہ اور احسن 5 برس بعد ایک ساتھ پرفارم کریں گے۔

ریہرسل کے دوران مہوش حیات کے بولڈ ڈانس اسٹیپس اور ان کا گلابی ٹرازر شرٹ زیب تن کرنا مداحوں کو کچھ خاص پسند نہ آیا اور تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ پر برس پڑے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

مداحوں کی جانب سے تنقید کی زد میں نہ صرف مہوش حیات آئیں بلکہ احسن خان کو بھی نہیں بخشا گیا۔

کچھ پرستاروں نے کہا کہ احسن خان رمضانوں کے پروگرام کے میزبان بنتے ہیں اور پھر ایسی پرفارمنس بھی دیتے ہیں، کوئی ایک چیز کرلیں۔

مزیدخبریں