اللہ سے تعلق کی وجہ سے زندگی میں مثبت تبدیلیاں آئیں‘ یشمہ گِل

12:53 PM, 8 Oct, 2019

لاہور :نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ یشمہ گِل کا کہنا ہے کہ زندگی میں اچانک جو کچھ اچھی چیزیں ہوئیں وہ صرف اللہ تعالی سے تعلق کی وجہ سے ہوئیں۔

اداکارہ یشمہ گِل نے ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ان کا ایمان بے حد کمزور تھا اور وہ مذہب کے حوالے سے سب سے بحث کرتی تھی، پھر وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے اللہ کی موجودگی پر یقین کرنا شروع کیا، ان کا کہنا تھا کہ اب میں دین اسلام پر عمل کرنے کی کوشش کرنے والوں میں سے ایک ہوں۔

یشمہ گِل نے اپنی زندگی کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ کم عمری میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی اور ہر چیز کو اپنے نظریے سے دیکھتی تھی، سوچتی تھی کہ اگر اللہ واقعی ہے تو میری تمام تر پریشانیاں کیوں حل نہیں ہوتیں؟ انہوں نے بتایا کہ مذہب کی طرف راغب کرنے میں ان کی دوست وردا کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

مزیدخبریں