نیو یارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور انسانیت سوز مظالم نے خواتین پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں خواتین کے حقوق پر مباحثے سے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقوں بالخصوص کشمیر میں ظلم اور جبر کا سامنا کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہو گی۔
I said in UNGA’s third cttee that the anguish of a Kashmiri mother was captured by a heart wrenching picture published in the New York Times on its front page - a mother who could not save the life of her son because of the brutal restrictions imposed on the occupied territory-2 pic.twitter.com/zlIWoXDwLy
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) October 8, 2019
ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت کے جابرانہ ہتھکنڈوں نے مقبوضہ کشمیر میں محصور خواتین کی زندگی مزید اجیرن کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض افواج ماؤں کے سامنے ان کے بچے اٹھا کر لے جاتی ہیں جن میں سے بہت سوں کا پھر کوئی سراغ ہی نہیں ملتا۔
پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ نیو یارک ٹائمز کے صفحۂ اوّل پر شائع ہونے والی ایک کشمیری ماں کی بے بسی کی تصویر بھارتی مظالم سے پردہ چاک کر رہی ہے۔
ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ حقوقِ نسواں کی حمایت کی ہے اور ایسا کرنا ہمارے مذہب، آئین اور نظریے کا حصہ ہے۔