دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بیٹنگ میں ویرات کوہلی، باؤلرز میں جسپریت بمرا اور آل راؤنڈرز میں راشد خان پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ تینوں کیٹیگریز میں صرف تین پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں انگلینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، پاکستان پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔
بلے بازوں میں ویرات کوہلی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ روہت شرما دوسرے، جو روٹ تیسرے، ڈیوڈ وارنر چوتھے، شیکھر دھون پانچویں، بابر اعظم چھٹے، راس ٹیلر ساتویں، کین ولیم سن آٹھویں، کوینٹن ڈی کوک نوویں اور جونی بیرسٹو دسویں نمبر پر ہیں۔
باؤلرز کی فہرست میں جسپریت بمرا ٹاپ پوزیشن پر ہیں جبکہ راشد خان دوسرے، کلدیپ یادیو تیسرے، ٹرینٹ بولٹ چوتھے، جوش ہیزل ووڈ پانچویں، کاگیسو ربادا چھٹے، عمران طاہر ساتویں، حسن علی آٹھویں، عادل راشد نوویں اور مجیب زدران دسویں نمبر پر ہیں۔
افغانستان کے راشد خان آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ شکیب الحسن دوسرے، محمد نبی تیسرے، مچل سینٹنر چوتھے، محمد حفیظ پانچویں، معین علی چھٹے، اینجلو میتھیوز ساتویں، کرس ووکس آٹھویں، جیسن ہولڈر نوویں اور مچل مارش دسویں نمبر پر ہیں۔