نیب میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے

11:19 PM, 8 Oct, 2018

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب)میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کی گئی ہیں۔ تبادلوں کی تازہ ترین لہر میں چار ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) اور دو ڈائریکٹرز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

نیب کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 22ویں گریڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد عابد کا نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے نیب آفس کوئٹہ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح 21ویں گریڈ کے ڈی جی فاروق ناصر خان کا نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے نیب کراچی اور ڈی جی محمد الطاف کا نیب کراچی سے نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد تبادلہ ہو گیا ہے۔

تبادلوں کے نئے سلسلوں میں 20ویں گریڈ کے ڈی جی مرزا محمد عرفان کا نیب بلوچستان سے سکھرجبکہ ڈائریکٹر فیاض احمد قریشی کا نیب سکھر سے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد تبادلہ کیا گیا ہے۔اسی طرح 19ویں گریڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر غلام صفدر شاہ نیب لاہور سے نیب اسلام آباد، ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف ہیڈکوارٹرز اور ڈی جی نیب بلوچستان مرزا عرفان بیگ ڈائریکٹر نیب سکھر تعینات ہو گئے ہیں. 
 
 
 

مزیدخبریں