نیب نے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو طلب کر لیا

07:12 PM, 8 Oct, 2018

لاہور : نیب نے شہباز شریف کے بعد ان کے صاحبزادے سلمان شہباز کو بھی طلب کر لیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو طلب کر لیا ہے ۔ انہیں آمدن سے زائد اثاثوں پر  پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔نیب نے سلمان شہباز کو 10 اکتوبر کو نیب لاہور میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔سلمان شہبازکےبینک اکاؤنٹس میں بےقاعدگی سامنےآئی ہے ,سلمان شہباز کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نیب نے  اس سے قبل ان کے والد شہباز شریف کو بھی گرفتار کر لیا ہے،نیب  آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم، صاف پانی کیس، اور اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر نامزد ہیں،آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم بھی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

مزیدخبریں