بچوں کے پردیسی نام رکھنا جائز نہیں،سعودی عالم دین

02:51 PM, 8 Oct, 2018

ریاض:سعودی سربراہ اور علماءبورڈ کے رکن اور مشیر ایوان شاہی شیخ عبداللہ المنیع نے واضح کیا ہے کہ بچوں کے پردیسی نام رکھنا جائز نہیں۔ ایسا کرنا مناسب بھی نہیں۔

سعودی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے توجہ دلائی کہ پردیسی نام رکھنا احساس کمتری کی بھی علامت ہے۔یہ ایک مسلمان کو زیب نہیں دیتی۔ ایسے نام رکھنے چاہئیں جنہیں اسلامی تاریخ میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہو۔ ابو بکر، عمر، عثمان، علی ، عائشہ ، زینب اور رقیہ جیسے نام رکھے جانے چاہئیں۔

ایسا کرنے سے اسلامی تاریخ کی عظیم ہستیوں سے نسبت کا جذبہ بھی بیدار ہوتا اور رہتا ہے۔

مزیدخبریں