دبئی ٹیسٹ ،پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے روز بیٹنگ جاری

12:28 PM, 8 Oct, 2018

دبئی:آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 255 رنز تین وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کیا تو حارث سہیل اور محمد عباس مجموعی سکور میں 5 رنز کا اضافہ ہی کیا تھا کہ محمد عباس پیٹر سڈل کی گیند پر کلین بولڈ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے وہ 26 گیندوں پرمحض ایک رن ہی بنا سکے۔


خیال رہے کہ قومی ٹیم پہلے روز میچ کے اختتام پر مجموعی طور پر 255 رنز بناسکی۔جس میں اوپنر محمد حفیظ کی شاندار سنچری جبکہ امام الحق کی نصف سنچری بھی شامل ہے ،قومی ٹیم میں بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ، مارنوس لابوسشان اور ٹریوس ہیڈ اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔

مزیدخبریں