انقرہ:عامر خان کو ترکی میں ایک شخص نے گھما کر رکھ دیا،عامرخان ترک وزیرسیاحت و ثقافت کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ترکی میں موجود تھے جہاں انہوں نے مختلف ثقافتی تقریبات اور کئی پروگرامز میں شرکت کی۔مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنے دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات بھی کی اور کئی تاریخی مقامات کی سیر بھی کی۔
عامر خان ترکی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ بھی پہنچے جہاں انہوں نے ایک آئسکریم فروش سے آئسکریم مانگی تو دکاندار نے انہیں گھما کر رکھ دیا۔
آئس کریم فروش عامر خان کو آئس کریم دینے کی بجائے ان کے ہاتھ سے آگے پیچھے گھماتا رہا جب کہ متعدد بار عامر خان نے آئس کریم پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔
عامر خان نے بھی ہار مانتے ہوئے کھڑے ہوگئے جس پر خود ہی آئس کریم فروش نے انہیں آئس کریم پیش کی۔عامر خان نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے،عامر خان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کافی سراہا جا رہا ہے۔