حکومت اور حزب اختلاف کا چیرمین نیب کے لیے جسٹس جاوید اقبال کے نام پر اتفاق

حکومت اور حزب اختلاف کا چیرمین نیب کے لیے جسٹس جاوید اقبال کے نام پر اتفاق

اسلام آباد:چیرمین نیب کا تقرر،حکومت اور اپوزیش کا اتفاق کیوں ہوا اندر کی خبر،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد چیئر مین نیب کے لیے جسٹس(ر)جاوید اقبال کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی، ایم کیوایم اور جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں سے رابطہ رہا .

جس کے بعد نیب کے چیئرمین کے لیے جسٹس(ر)جاوید اقبال کا نام فائنل کرلیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس جاوید اقبال کا ماضی شاندار ہے، وہ سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں اور دعا ہے کہ ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ جسٹس(ر) جاویداقبال نے 28 اپریل 2000 کو سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بطور چیف جسٹس بھی فرائض سرانجام دیے جب کہ اس کے علاوہ انہوں نے ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہی بھی کی۔