امریکی وزیر خارجہ اور وزیردفاع جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،سخت پیغام کا اندیشہ

03:21 PM, 8 Oct, 2017

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے بعد وزیر دفاع جیمز میٹس بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق دونوںامریکی وزرا ءپاکستان کو مسلح جہادی تنظیموں کی حمایت ختم کرنے کا سخت پیغام دیں گے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تاحال ہم نے دونوں فوجی تعلقات میں کوئی خاص فرق نہیں دیکھا اور جیمز میٹس کے دورے کے بعد بھی کوئی بھی تبدیلی رونما نہیں ہونے والی۔

مزیدخبریں