کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں کمی

11:29 PM, 8 Nov, 2024

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 95 پیسے تھی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد وہاں ڈالر کی قیمت 278 روپے 74 پیسے ہوگئی۔

مزیدخبریں