اسلام آباد:پاکستان میں ضروری اشیاءکی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے 0.24 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سال بھر میں یہ اضافہ 13.89 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 10 اشیاءکی قیمتیں کم ہوئیں، 20 اشیاءکی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اور 21 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
اس دوران کیلا، چینی، چکن، دال ماش، دال چنا، اری چاول اور دال مسور کی قیمتوں میں کمی آئی، جبکہ ایل پی جی، انڈے، آلو، پیاز، سرسوں کا تیل، ٹماٹر، ڈیزل، ناپسختی گھی، کوکنگ آئل، دال مونگ، پیٹرول اور واشنگ سوپ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔