پنجاب حکومت کا سموگ پر قابو پانے کے لیے بڑا فیصلہ، عوامی مقامات پر 17 نومبر تک گرین لاک ڈاؤن

07:46 PM, 8 Nov, 2024

لاہور :پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے 17 نومبر تک عوامی مقامات پر گرین لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر اور دیگر عوامی مقامات بند کر دیے گئے ہیں، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ماحولیاتی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ پابندیاں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان ڈویژن میں نافذ ہوں گی۔ اس دوران، سموگ کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے لیے انتظامیہ نے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، جیسے باربرداری کے لیے گاڑیوں کا ترپال سے ڈھانپنا اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور جنریٹرز کے خلاف کارروائی کرنا۔
 
 

مزیدخبریں