وزیراعظم شہباز شریف کا معیشت کی بہتری اور بجلی کے نئے پیکیج کا اعلان

07:18 PM, 8 Nov, 2024

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبے میں اصلاحات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور پاکستان کی معیشت آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے۔ گزشتہ سال کی 32 فیصد مہنگائی آج 6.7 فیصد تک آ گئی ہے۔

وزیراعظم نے ایک اور اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سردیوں کے تین ماہ (دسمبر سے فروری) کے دوران بجلی کے اضافی استعمال پر سہولت پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پیکیج کے تحت گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی اور فلیٹ ریٹ 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کیا جائے گا۔

 اس پیکیج کا اطلاق دسمبر سے فروری تک کے بلوں پر ہوگا، جس سے گھریلو صارفین کو مختلف سلیبس میں 11 روپے 42 پیسے سے لے کر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک بچت ہوگی۔
 

مزیدخبریں