یوٹیوب میں نیا پلے بیک فیچر متعارف، ویڈیوز کی اسپیڈ کنٹرول مزید بہتر

07:00 PM, 8 Nov, 2024

کیلیفورنیا:یوٹیوب نے اپنے ویڈیوز کے پلے بیک کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں صارفین کو ویڈیو کی اسپیڈ پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔ اس نئے فیچر میں پلے بیک اسپیڈ کو 0.05 سیکنڈ تک ایڈجسٹ کیا جا سکے گا، جس سے ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ اور بھی بہتر ہو جائے گا۔

اب صارفین کو پلے بیک اسپیڈ کے لیے پرانے 5 آپشنز کے ساتھ ساتھ اضافی 0.25 سیکنڈ، 0.5 سیکنڈ اور 0.75 سیکنڈ کے آپشنز بھی ملیں گے، جس سے ویڈیوز کو سست یا تیز رفتار سے دیکھنا ممکن ہو گا۔ خاص طور پر، اگر کوئی ویڈیو کو سیکھنے یا کسی بات کو یاد کرنے کے لیے دیکھ رہا ہو، تو وہ اسپیڈ کو سست کر کے اس پر بہتر دھیان دے سکتا ہے۔

یہ نیا فیچر سب سے پہلے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، جبکہ ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے اس کی دستیابی کا ابھی کوئی وقت طے نہیں کیا گیا۔ اس سے پہلے بھی یوٹیوب نے اپنے منی پلیئر کو نیا ڈیزائن دیا تھا اور سیٹنگز کو مزید سادہ بنایا تھا۔

مزیدخبریں