صارفین کے لیے ’بجلی سہولت پیکیج‘ کا اعلان، 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف

06:53 PM, 8 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت نے بجلی صارفین کے لیے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے ’بجلی سہولت پیکیج‘ متعارف کروا دیا ہے، جو دسمبر 2024ء سے فروری 2025ء تک نافذ العمل رہے گا۔ اس پیکیج کے تحت صارفین کو اضافی بجلی کے استعمال پر 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے 7 پیسے تک کا فلیٹ ریٹ فراہم کیا جائے گا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی کے استعمال پر دی جانے والی رعایت ہوگی۔ اس پیکیج کا مقصد صارفین کو موسم سرما کے دوران بجلی کے بلوں میں کمی فراہم کرنا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق، یہ سہولت پیکیج گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے یکساں طور پر نافذ ہوگا اور صرف موسم سرما کے تین ماہ، یعنی دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک اس کا اطلاق ہوگا۔

حکومت کا یہ اقدام بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں سے پریشان صارفین کے لیے مالی سہولت کا باعث بنے گا اور اضافی بجلی کے استعمال پر ان کی مالی مشکلات کو کم کرے گا۔

مزیدخبریں