افغان کرکٹر محمد نبی نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

افغان کرکٹر محمد نبی نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کابل:  افغان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محمد نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیں گے اور انہوں نے اپنے فیصلے سے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو نے مزید بتایا کہ محمد نبی نے کئی ماہ پہلے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بورڈ کو آگاہ کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ محمد نبی کے اس فیصلے کا احترام کرتا ہے اور انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ 39 سالہ محمد نبی نے 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جبکہ 2009 میں افغانستان کی قومی ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا۔ توقع ہے کہ محمد نبی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا کیرئیر جاری رکھیں گے۔