سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی

سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی

کراچی: دو روز کی کمی کے بعد آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1715 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر کے اضافے کے بعد 2683 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتیں ملک میں مستحکم رہیں۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 3300 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 2829.21 روپے پر برقرار ہے۔