برطانیہ میں شرح سود میں کمی، مارٹگیج کے بوجھ تلے دبے افراد کے لیے ریلیف

 برطانیہ میں شرح سود میں کمی، مارٹگیج کے بوجھ تلے دبے افراد کے لیے ریلیف

لندن: برطانیہ میں شرح سود میں کمی کر دی گئی ہے، جس سے مارٹگیج ادا کرنے والوں کو بڑا ریلیف مل رہا ہے۔ بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرحِ سود میں 0.25 فیصد کی کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد شرح سود 5 فیصد سے کم ہو کر 4.75 فیصد تک پہنچ گئی۔ 

یہ کمی بینک آف انگلینڈ کے 9 میں سے 8 ارکان کی حمایت سے کی گئی۔ 2024 میں یہ شرح سود میں دوسری کمی ہے۔ اس سے قبل اگست میں شرح سود میں 0.25 فیصد کی کمی کی گئی تھی، جو کہ 2020 کے بعد پہلی بار تھی۔

بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق، ستمبر 2024 میں برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 1.7 فیصد تھی، اور شرح سود میں کمی کرنے کا فیصلہ مہنگائی کی سطح میں کمی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ 2021 کے بعد پہلی بار مہنگائی کی شرح برطانیہ کے 2 فیصد کے ہدف سے نیچے آئی ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر مہنگائی کی شرح مستحکم رہتی ہے، تو مزید شرح سود میں کمی بھی کی جا سکتی ہے۔ تاہم، بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ 2025 تک مہنگائی میں معمولی اضافے کا امکان ہے، جو کہ 2.75 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں