کینیڈا نے ٹک ٹاک کو اپنے کاروباری آپریشنز بند کرنے کا حکم دے دیا

کینیڈا نے ٹک ٹاک کو اپنے کاروباری آپریشنز بند کرنے کا حکم دے دیا

ٹورنٹو: کینیڈا نے چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس کو اپنے ملک میں تمام کاروباری آپریشنز بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ حکومتی حکام کے مطابق یہ فیصلہ قومی سلامتی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر سائنس و صنعت فرانسوآ-فلیپ چمپیئن نے کہا کہ بائیٹ ڈانس کے آپریشنز سے ملک کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ یہ فیصلہ کینیڈا کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے مشورے اور اکٹھے کیے گئے شواہد کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈا نے حکومتی ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی، لیکن اس نئے حکم کے تحت ٹک ٹاک کو اپنے کاروباری آپریشنز بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے باوجود کینیڈا میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی نہیں لگائی گئی۔

یہ فیصلہ اس عالمی تشویش کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں ٹک ٹاک کی سکیورٹی پالیسیوں اور اس کی چینی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ کے بعض ممالک بھی ٹک ٹاک کے حوالے سے اسی نوعیت کے اقدامات کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں