محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کر لیا

محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کر لیا

ایڈیلیڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک میچ میں 6 کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کر لیا۔

 محمد رضوان نے اس میچ میں 6 کیچز پکڑے، تاہم ان سے ایک کیچ ڈراپ بھی ہوا، جو ایڈم زمپا کا تھا۔ اگر وہ زمپا کا کیچ بھی پکڑ لیتے تو یہ اعزاز اپنے نام کر لیتے اور ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ بناتے۔

اب تک کئی مشہور وکٹ کیپرز اس ریکارڈ کا حصہ بن چکے ہیں جن میں سرفراز احمد، ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، کوئنٹن ڈی کاک، جوز بٹلر اور میتھیو کراس شامل ہیں، جنہوں نے ایک میچ میں 6 کیچ پکڑنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں