مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز دینے کا اعلان

 مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز دینے کا اعلان

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے ایک اہم اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 12 سے 25 ایکٹر اراضی پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو 1000 لینڈ لیولرز اور 25 ایکڑ سے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو 1000 گرین ٹریکٹرز مفت فراہم کیے جائیں گے۔

 اس اقدام کا مقصد پنجاب میں گندم کی پیداوار کو بڑھانا اور کسانوں کو جدید ترین مشینری فراہم کر کے ان کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسانوں کی ترقی اور زراعت کی بحالی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور وہ کاشتکاروں کو تمام ضروری وسائل فراہم کریں گے تاکہ وہ زیادہ پیداوار حاصل کر سکیں۔ اس اسکیم کے تحت کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود معیاری بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز حاصل کرنے کے لیے ایگری کلچرل ہیلپ لائن 0800-17000 پر کال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں