اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے تیل کی ریفائنریوں کو توانائی کے وسائل کے مؤثر استعمال کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں انہیں اپنی آپریشنز میں اصلاحات لانے کی ترغیب دی ہے۔
ایس آئی ایف سی توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے لیے ریفائنریوں کی معاونت فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔
ایس آئی ایف سی نے پٹرولیم ڈویژن کو ریفائنریوں کے اپ گریڈیشن منصوبوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، جن میں پارکو کو فرنس آئل کو پٹرول اور ڈیزل میں تبدیل کرنے کے لیے ہائیڈرو کریکر یونٹ کے قیام پر زور دیا گیا ہے۔ اس یونٹ کی تعمیر پر 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
ریفائنریوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کو مستثنیٰ قرار دیا جائے، تاکہ ان کی پیداوار کی لاگت میں کمی آ سکے اور توانائی کے شعبے کی ترقی میں مزید اضافہ ہو سکے۔ اس سلسلے میں سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 میں ترامیم کی تجویز بھی زیر غور ہے۔