نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا

10:51 AM, 8 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو اپنے وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے۔ سوزی وائلز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر کے طور پر اہم کردار ادا کیا تھا اور اب وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

67 سالہ سوزی وائلز امریکی تاریخ میں پہلی بار اس عہدے پر فائز ہونے والی خاتون ہیں۔غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق، سوزی وائلز مشہور فٹ بال پلیئر اور سپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں کامیابی کے دو دن بعد سوزی وائلز کی تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتوحات میں سے ایک حاصل کرنے میں میری مدد کی۔ وہ میری 2016 اور 2020 کی انتخابی مہمات کا ایک لازمی حصہ تھیں۔"

ٹرمپ نے مزید کہا کہ "سوزی وائلز مضبوط، ہوشیار اور قابل اعتماد ہیں، اور ان کی عالمی سطح پر تعریف اور احترام کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں