چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا 97 ارب روپے کے زیرالتوا ٹیکس کیس پر تشویش کا اظہار، جلد نمٹانے کا فیصلہ

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا 97 ارب روپے کے زیرالتوا ٹیکس کیس پر تشویش کا اظہار، جلد نمٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد :  چیف جسٹس پاکستان، یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپے کے ٹیکس کیس کے زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 چیف جسٹس آفریدی کی زیر صدارت اس کیس کے جلد نمٹانے کے لیے اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل، سلیم مانڈوی والا اور محسن عزیز نے شرکت کی۔

چیف جسٹس نے اجلاس میں بتایا کہ سپریم کورٹ میں کل 3,496 ٹیکس کیسز زیر التوا ہیں، جو ملک کے معاشی نظام پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ ان کیسز کی طویل عرصے سے التوا میں پڑے رہنے پر ان کا گہرا دکھ اور تشویش ظاہر کی گئی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلہ کیا کہ ان طویل عرصے سے زیر التوا ٹیکس کیسز کو جلد نمٹایا جائے گا تاکہ ملک میں ٹیکس سے متعلق معاملات میں تیز رفتار عدلیہ کی مداخلت ممکن ہو سکے۔

اجلاس کے دوران سپریم کورٹ کے رجسٹرار، ایف بی آر کے حکام اور معاشی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی، جو زیرالتوا ٹیکس کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے عملی تجاویز پیش کرے گی۔

مصنف کے بارے میں