اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ کی برطرفی کے خلاف اسرائیل میں مظاہرے، سڑکیں بلاک

اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ کی برطرفی کے خلاف اسرائیل میں مظاہرے، سڑکیں بلاک

  تل ابیب :  اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کی جانب سے وزیر دفاع یواف گیلانٹ کو برطرف کرنے کے فیصلے کے خلاف اسرائیل کے مختلف شہروں میں بڑے احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

 تل ابیب، حیفا، نہاریہ اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل کے متعدد شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور برطرفی کے فیصلے کی مذمت کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور سڑکیں بلاک کر دیں۔ مظاہروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور تصادم کی اطلاعات بھی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے لیے سب سے بڑا خطرہ ایران یا حزب اللہ سے نہیں، بلکہ خود ان کی حکومت سے ہے۔

احتجاج کے دوران اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ پولیس نے 40 سے زائد اسرائیلیوں کو گرفتار بھی کیا، جو احتجاج میں ملوث تھے۔


واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دوران جنگ وزیر دفاع یواف گیلانٹ کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ "جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہمارے درمیان اعتماد تھا، لیکن گزشتہ کچھ مہینوں میں وہ اعتماد نہیں رہا۔" اس فیصلے کے بعد گیلانٹ کی جگہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں