حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے اور تل ابیب میں ڈرون حملوں کا دعویٰ

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے اور تل ابیب میں ڈرون حملوں کا دعویٰ

بیرو ت :  حزب اللہ نے پہلی بار اسرائیل کے ایک فوجی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

 حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے حیفہ کے قریب اسرائیلی بحری اڈے کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملہ حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی فوجی تنصیبات پر کئے گئے حملوں کی ایک نئی نوعیت ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے جنوب میں بھی ڈرون حملے کیے ہیں، جس سے خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے حزب اللہ کے حملوں کا فوری ردعمل سامنے نہیں آیا.


ادھر، اسرائیلی فوج کی لبنان پر بمباری کے نتیجے میں 38 افراد شہید اور 54 زخمی ہوگئے ہیں۔ لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ 


دوسری جانب  شمالی غزہ ابھی تک اسرائیلی محاصرے میں ہے جہاں اسرائیل کی فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں ہیں۔

مصنف کے بارے میں