سوئٹزرلینڈ: خواتین کے برقعہ پہننے پر یکم جنوری 2025 سے پابندی کا اعلان

09:32 AM, 8 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

برن  :  سوئٹزرلینڈ نے خواتین کے برقعہ پہننے پر یکم جنوری 2025 سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوئس حکومت کی فیڈرل کونسل نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس پابندی کو عملی طور پر نافذ کرنے کی تاریخ طے کردی گئی ہے۔ پابندی کے تحت مسلمان خواتین عوامی مقامات پر برقعہ نہیں پہن سکیں گی، اور خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار ڈالر تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تاہم، یہ پابندی ہوائی جہاز، سفارت خانوں، عبادت گاہوں اور صحت و تحفظ کی ضروریات کے حوالے سے معاف ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ مسلمان خواتین ان مخصوص مقامات پر برقعہ یا نقاب پہننے کی اجازت رکھیں گی۔ تفریحی اور اشتہاری مقاصد کے لیے بھی یہ اجازت دی جائے گی۔

یہ فیصلہ 2021 میں منظور کیا گیا تھا اور اس پر مسلم تنظیموں کی جانب سے سخت مذمت کی گئی تھی۔

مزیدخبریں