دوسرا ون ڈے : آسٹریلیا کی پوری ٹیم 163رنز پر ڈھیر ، پاکستان کوجیت کے 164 سکور کا ہدف

09:28 AM, 8 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

ایڈیلیڈ: تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم163 رنز پرآؤٹ ہو گئی ہے اور پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلین ٹیم  110 رنز بنا سکی ، پاکستانی  بولرز نے ابتدائی لمحات میں ہی آسٹریلوی بلے بازوں کو دباؤ میں ڈال لیا۔

 شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے جیک فریسر مک گرج اور میتھیو شارٹ کو پویلین واپس بھیجا، جبکہ حارث رؤف نے مارنس لبوشین اور جوش انگلس کی وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد محمد حسنین نے اسٹیو اسمتھ کو 35 رنز پر کیچ آؤٹ کر کے ایک اور اہم وکٹ حاصل کی۔

 پاکستانی کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ اس میچ کے لیے بھی اسی ترکیب کے ساتھ میدان میں ہیں جس کے ساتھ انہوں نے پہلا ون ڈے کھیلا تھا۔

آسٹریلیا کی طرف سے اننگز کا آغاز جیک فریسر مک گرج اور میتھیو شارٹ نے کیا، لیکن پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دونوں اوپنرز کو جلد ہی پویلین واپس بھیج دیا۔ اس وقت تک آسٹریلوی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے کہا، "آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے اور پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔" دوسری جانب، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ اگر ان کی ٹیم ٹاس جیتتی تو وہ بھی فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ پیٹ کمنز نے مزید کہا کہ وہ اپنے پہلے میچ کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھنے پر خوش ہیں۔

اس سے قبل، تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں