3 بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس بحال،31 دسمبر تک بزنس پلان طلب 

10:47 PM, 8 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی :3 بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس بحال کردئے گئے  ہیں،31 دسمبر تک بزنس پلان طلب  کیاگیا ہے ۔ وزارت صنعت و پیداوار نے 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس بحال کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کار مینوفیکچررز کے معطل شدہ لائسنس عارضی طور پر بحال کیے گئے ہیں، ان کمپنیوں سے 31 دسمبر تک بزنس پلان طلب کرلیا گیا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں کی ایکسپورٹ، لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کارروائی کی گئی تھی۔ کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی پیداوار نہیں بڑھائی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کار ساز کمپنیوں نے 2 فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط پوری نہیں کی۔ کمپنیاں گاڑیوں کے آلات و سپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔

خیال رہے کہ نگراں وفاقی حکومت نے کار مینوفیکچررز کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 3 بڑی کار کمپنیوں کے لائسنس گزشتہ ماہ ہی معطل کیے تھے۔ 

مزیدخبریں