صنم جاویدرہائی کے فوری بعد    ایک بار پھر گرفتار

10:00 PM, 8 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:صنم جاویدکو    رہائی کے فوری بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیاگیا ہے۔ پی ٹی آئی  کارکن کی صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے دوبارہ  گرفتار کیاگیاہے ۔

 جیل حکام کو صنم جاوید کی رہائی کی روبکار موصول ہونے کے موقع پر لاہور کے 3تھانوں تھانہ کوٹ لکھپت، تھانہ ماڈل ٹاؤن اورتھانہ لیاقت آباد کی پولیس کی نفری کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود تھی۔

صنم جاوید کے وکیل  کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس لیڈیز اہلکاروں کے ہمراہ صنم جاوید کو لے گئی۔ان کو  پہلے تین مقدمات میں ملوث کیا گیا، نئے مقدمے بارے کچھ نہیں بتایا گیا، وہ تین مقدمات میں ضمانت لے چکی ہیں۔وکیل  کے مطابق صنم جاوید کہتی ہیں جتنے مرضی مقدمات بنا لیں، پارٹی چیئرمین کے ساتھ کھڑی ہوں۔

مزیدخبریں